وہ عظیم مسلمان سائنسدان جس کی ہزارسال پرانی تحقیق کوجدید سائنس بھی تبدیل نہ کر سکی






وہ عظیم مسلمان سائنسدان جس کی ہزارسال پرانی تحقیق کوجدید سائنس بھی تبدیل نہ کر سکی


سائنس اور ٹیکنالوجی
 3
لاہور (نیوز ڈیسک) انسان ہزاروں سال تک یہی سمجھتا رہا کہ زمین کا گول ہونا ممکن نہیں اور یہی وجہ ہے کہ کبھی اس کے محیط (دائرے کے بیرونی کنارے کی کل لمبائی) کی پیمائش کا سوال ہی پیدا نہ ہوا۔
جب مغرب میں عیسائی پادری زمین کے گول ہونے کے نظریے کو شیطانی خیال قرار دے رہے تھے، اس وقت اسلامی سلطنت کے مایہ ناز سائنسدان زمین کو گول قرار دے کر اس کے محیط کی پیمائش کر رہے تھے۔ اگرچہ ابتدائی پیمائش مکمل طور پر درست نہ تھی لیکن گیارہویں صدی کے عظیم مسلمان سائنسدان البیرونی نے بالآخر ٹرگنومیٹری (ریاضی کی شاخ جو آج بھی وسیع پیمانے پر پڑھی اور پڑھائی جاتی ہے) کے اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے زمین کے محیط کی انتہائی درست پیمائش کر لی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے اس شاندار کارنامے کے ہزار سال بعد بھی ریاضی دانوں نے پیمائش کی تو جواب تقریباً وہی تھا جو البیرونی نے معلوم کیا۔ اس عظیم سائنسدان کا پورا نام ابوریحان محمد ابن احمد بیرونی ہے اور وہ 973ءعیسوی میں خوارزم شہر میں پیدا ہوئے۔ آج دنیا بھر کے تاریخ دان، سائنسدان اور د یگر اہل دانش تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اینتھروپولوجی، فلکیات، کیمسٹری، عمرانیات، جیالوجی، تاریخ، طب، فلسفہ، ادویہ سازی، نفسیات، فزکس اور ریاضی کے علوم میں بیک وقت اعلیٰ ترین مہارت اور مرتبہ رکھتے تھے۔

Comments

Popular Posts