بسم اللہ کی جگہ 786 کی حقیقت | اردو مجلس فورم




بسم اللہ کی جگہ 786 کی حقیقت | اردو مجلس فورم



بسم اللہ کی جگہ 786 کی حقیقت

asimmithu نے 'گپ شپ' میں ‏اپریل 24, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا
  1. asimmithu

    asimmithu-: محسن :-

    پیغامات:
    182
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    اسلام علیکم
    سوال۔
    کیا بسم اللہ کے لئے 786 استعمال کیا جا سکتا ہے؟
    جواب۔
    پہلی بات یہ کہ یہ طریقہ ہم کو قرآن و سنت سے کہیں بھی نہیں ملتا بلکہ اس کی کڑیاں کہیں اور جاکر ملتی ہیں مثلا ہندو مت، مجوسی اور یہودیت میں اسلام کا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہےاور ہم لوگ ہیں کہ بلا سوچے سمجھے جس نے جو بات کر دی اُس کی تقلید شروع کر دی اور میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ میری باتوں کی بھی تحقیق کیجیئے گا۔اور اگر میں غلط ہوا تو ان شا اللہ اپنی اصلاح کروں گا۔
    بعض لوگ کہتے ہیں ہم اس لیے ایسا لکھتے ہیں کہ کہیں بسم اللہ کی بے ادبی نہ ہو جائے۔
    میرا ان لوگوں سے پہلا سوال یہ ہے کہ بسم اللہ کے ادب کا لحاض نبی علیہ السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سےزیادہ کوئی کر سکتا ہے؟
    بلکل نہیں کر سکتا تو آپ علیہ السلام نے جب غیر مسلموں کو دعوتی خط لکھے تو آپ علیہ السلام نے پوری بسم اللہ ہی لکھی تھی نہ کہ آدہی اور نہ ہی اس کی جگہ کوئی اور الفاظ استعمال کیےتو ہمارے لیے سب سے بہترین طریقہ نبی علیہ السلام کی زندگی ہے نہ آج کے کسی بندے کا فہم یا بات، تو آج بھی ہم جب بھی کوئی تحریر لکھیں گے تو وہ بسم اللہ لکھ کر ہی شروع کریں گے نہ کہ۷۸۶ لکھ کر کیوں نہ وہ تحریر ہم کسی کافر کی طرف بھیج رہے ہوں۔ سنت سے ہم کو یہی ملتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالٰی سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کرتے ہیں
    قَالَتْ يٰٓاَيُّهَا الْمَلَؤُا اِنِّىْٓ اُلْقِيَ اِلَيَّ كِتٰبٌ كَرِيْمٌ 29؀
    وہ کہنے لگی اے سردارو! میری طرف ایک باوقعت خط ڈالا گیا ہے۔


    اِنَّهٗ مِنْ سُلَيْمٰنَ وَاِنَّهٗبِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 30۝ۙ

    جو سلیمان کی طرف سے ہے اور جو بخشش کرنے والے مہربان اللہ کے نام سے شروع ہے۔


    سورۃالنمل آیت نمبر۲۹،۳۰

    اس آیت سے بھی یہی ہم کو درس ملتا ہے کہ چاہے وہ خط کسی کافر کو بھی کیوں نہ لکھنا ہو پوری بسم اللہ لکھ کر ہی شروع کرنا چاہیے۔جو آجکل بسم اللہ کی جگہ ۷۸۶ لکھا جا رہا ہے یہ غلط ہے۔ بعض لوگ بسم اللہ کی جگہ ۷۸۶ تو لکھتے ہیں تو کیا کبھی انہوں نے اسلام علیکم کی جگہ اس کے اعداد لکھے ہیں؟ جو کہ یہ بنتے ہیں ۳۲۲ یقینا کبھی کسی نے ایسا نہیں لکھا تو بسم اللہ کے ساتھ ہی یہ معاملہ کیوں کیا جاتا ہے؟دوسرا اس کا نقصان بھی بہت ہوتا ہے مثلا اگر ہم بسم اللہ لکھیں تو کیونکہ یہ قرآن کی آیت ہے اس لیے ہر لفظ پر ۱۰ نیکیاں ملتی ہیں ٹوٹل اس میں ۱۹ حروف بنتے ہیں تو نیکیاں ۱۹۰ ملتی ہیں اور اگر ہم ۷۸۶ لکھیں تو ایک تو ہم ۱۹۰ نیکیوں سے محروم ہو گے اور دوسرا ایک ایسا عمل کر کے جو کہ قرآن و سنت کے خلاف ہے بدعت کے مرتکب بھی بن گے۔

    میں سمجھتا ہوں کہ ایک عقل مند انسان اپنا اتنا نقصان نہیں کرنا چاہے گا۔
    اب آتے ہیں علم الاعداد کی طرف وہاں ہم کو خطرناک سورتِ حال نظر آتی ہے کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ۷۸۶ نہیں بلکہ ۷۸۷ اعداد ہوتے ہیں اور ہرے کشنا کے ۷۸۶ اعداد بنتے ہیں تفصیلات حسبِ ذیل ہیں۔





    ب س م ا ل ل ہ (بسم اللہ)

    ٢٦٠ ٤٠ ١ ٣٠ ٣٠ ٥ (١٦٨)
    ا ل ر ح م ا ن (الرحمٰن)
    ١٣٠ ٢٠٠ ٨ ٤٠ ١ ٥٠ (٣٣٠)
    ا ل ر ح ی م (الرحیم)
    ١٣٠ ٢٠٠ ٨ ١٠ ٤٠ (٢٨٩)
    مجموعی نمبر٧٨٧ ہوتا ہے جبکہ ''ہرے کرشنا'' اور روی شنکرکا مجموعی نمبر٧٨٦ ہوتا ہے تفصیلات حسب ذیل ہیں:
    ہ ر ی ک ر ش ن ا (ہرے کرشنا)
    ٥٢٠٠ ١٠ ٢٠ ٢٠٠ ٣٠٠ ٥٠ ١ (٧٨٦)
    ر و ی ش ن ک ر (روی شنکر)
    ٢٠٠٦ ١٠ ٣٠٠ ٥٠ ٢٠ ٢٠٠ (٧٨٦)
    بالفرض اگر مان بھی لیا جائے کہ




    بسم اللہ الرحمن الرحیم کے اعداد ٧٨٦ ہی ہیں جیساکہ بہت سارے لوگوں کا اس پر اصرار ہے تو اب ٧٨٦ نمبر لکھ کر ہندو ''ہرے کرشنا''پڑھ لیں گے اور مسلمان بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیں گے،اس طرح اور بھی کئی الفاظ بنتے ہوں گے جبکہ بسم اللہ کا اور کوئی بھی معنی نہیں بنتا تو اس سے معلوم ہوا کہ ۷۸۶ لکھنے سے بہت سی قباحتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔اصل میں علم الاعداد بنانے کے کئی ایک مقاصد تھے جو جاہل لوگ حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کی تفصیل میں ابھی نہیں جاونگا بات بہت لمبی ہو جائے گی مختصر یہ کہ ان لوگوں نے پورے قرآن پاک کو اعداد میں لکھ رکھا ہے جس کو یہ اپنے غلط مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    میرے بھائی! بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اعداد میں تبدیل کرنا اور یہ باور کرانا کہ٧٨٦ اس کے اعداد ہیں ایک گمراہ کن بات ہے۔

    ذرا سوچئے کہ کیا





    قرآن کریم علم ہندسہ اور جیومیٹری کی کتاب ہے ؟؟؟

    کیا اس کا نزول اسی لئے ہوا تھا کہ اسے اعداد میں تبدیل کیا جائے ؟نہیں، ہرگز نہیں۔

    بلکہ یہ عمل کی کتاب ہے۔

    اللہ ہم سب کو ایسی گمراہیوں سے بچاکر رکھے۔ آمین یارب العالمین
     
  2. محمد ارسلان

    محمد ارسلان-: Banned :-

    پیغامات:
    10,423
    بہت ہی زبردست شئیرنگ اور تحقیق سے بھر پور شئیرنگ کی ہے عاصم بھائی۔

    آپ کا یہ مضمون پڑھ کر علم میں بہت اضافہ ہوا۔

    اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین

    جزاک اللہ
     
  3. asimmithu

    asimmithu-: محسن :-

    پیغامات:
    182
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزا دے اور ہم سب کو قرآن و سنت کا پابند بنائے آمین یا رب العالمین
     
  4. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد-: مشاق :-

    پیغامات:
    406
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    جزاک اللہ فی الدارین
    سبحان اللہ وبحمدہ
    سبحان اللہ العظيم
     
  5. جاسم منیر

    جاسم منیرWeb Master

    پیغامات:
    4,615
    جزاک اللہ خیرا عاصم بھائی۔۔
     
  6. خادم خلق

    خادم خلق-: ممتاز :-

    پیغامات:
    4,935
    جزاک اللہ خیر !

    بہت شکریہ بھائی ۔
     
  7. آزاد

    آزادناظم خاص

    پیغامات:
    4,564
    جزاک اللہ خیرا
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں

Comments

Popular Posts