تاریخ کا سب سے پہلا کیمیا دان اور عظیم مسلمان سائنسدان جابر بن حیان جس نے سائنسی نظریات کو دینی عقائد کی طرح اپنایا۔ دنیا آج تک اسے بابائے کیمیا کے نام سے جانتی ہے۔ جابر بن حیان کو کیمیا کا بانی کہا جاتا ہے۔ وہ کیمیا کے تمام عملی تجربات سے نہ صرف واقف تھے بلکہ اس پر مکمل عبور بھی رکھتے تھے۔
جابر بن حیان کی پیدائش 731ء میں بمقام طوس جبکہ ایک روایت کے مطابق خراسان میں ہوئی۔ اس کیمیا دان کا تعلق عرب کے جنوبی حصے کے ایک قبیلے ’’اذو‘‘ سے تھا۔ ان کی پیدائش اِن کے باپ کی جلا وطنی (جو کہ ایک روایت کے مطابق وفات) کے دوران ہوئی۔
|
Comments